لیہ میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق
افسوسناک حادثہ
لیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
حادثے کی تفصیل
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین پارک سٹیڈیم سے بہت سی باتیں جڑی ہیں، ہم کانپوریئے خوشی سے پھولے نہ سما رہے تھے، روی شاستری نے”بوم بوم آفریدی“ پکار کر داد دی
زخمیوں کی حالت
حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو کاروائیاں
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔








