اسپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
بجٹ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26 کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی
اجلاس کا شیڈول
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی بجٹ 2025ـ26ء 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، بعدازاں 13 جون کو وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
بحث کے اوقات
اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لئے وقت دیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور یہ بحث اسی دن سمیٹی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج کے فلاپ ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کا مؤقف سامنے آ گیا
اہم تاریخیں
اسپیکر کے مطابق 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 23 جون کو 2025-26ء کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
فنانس بل کی منظوری
ایاز صادق کے مطابق 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔ 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی اسپیکر کے اجازت سے ممکن ہوگی۔








