راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

راول ڈیم میں سانحہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: معاونِ خصوصی راشد نصر اللہ کی وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات
تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ راول ڈیم میں 3 نوجوان نہانے کے غرض سے گئے تھے، کہ اسی دوران تینوں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا اقدام
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔