عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ عوام کے سیرسپاٹے

عیدالاضحیٰ کا تیسرا دن
لاہور، کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی قربانی، ملنے ملانے اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کی بڑی تعداد سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارشوں کے بعد ریسکیو سرگرمیاں جاری، انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کا مؤقف بھی آگیا۔
قربانی کا سلسلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار33کارکنوں کی شناخت پریڈ کے آرڈر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
دلچسپ دعوتیں
عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی خوب دعوتیں ہوں گی، مہمانوں کی بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی سے خاطر تواضع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی شمولیت اور صنفی بھلائی پر مبنی پلاننگ اور بجٹ سازی میں نمایاں پیش رفت پر سیمینار
پیشہ ور کبابیوں کی خدمات
دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں۔
مہمان نوازی اور سیر و تفریح
جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی کا فریضّہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے بعد، بچوں کے ساتھ بڑے بھی آج سیر و تفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگے ہیں۔