وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا
اسلام آباد میں خصوصی اجلاس
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کے لیے عید کا تحفہ، پاکستانی ریسلر اطہر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
بجٹ تجاویز کی منظوری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر یہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے گی۔ اجلاس کل سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔








