ملائشیا میں یونیورسٹی بس کا حادثہ، 15 طالبعلم جاں بحق

ملائشیا میں یونیورسٹی بس کا حادثہ
کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 طالبعلموں جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ آئے، مارا، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شمالی ملائشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13 طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں بھونچال، کانگریس کے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے، ’’جنگی سوچ‘‘ کو ناکام قرار دیدیا
زخمیوں کی حالت
اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے کو خوفناک حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بس بے قابو ہو کر منی وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔