پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت نے بھارت کے غرور کو دھول چٹا دی: ناصر اقبال بوسیال

چوہدری ناصر اقبال بوسیال کا بیان
جدہ (محمد اکرم اسد) مسلم لیگی رکن قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسیال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری قیادت اور میاں شہباز شریف کی سیاسی قیادت کے اشتراک نے اپنے سے بڑی فوجی اور ٹیکنالوجی رکھنے والے ملک بھارت کے غرور کو دھول چٹا دی۔ یہ بات ہیاں چوہدری حسنین گوندل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے ایک استقبالیہ تقریب میں اپنے خطاب میں کہی۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کے کرکٹرمحمد شہریار کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 35 فیصد جرمانہ
پاکستانی کمیونٹی کا کردار
اس موقع پر سینکڑوں پاکستانیوں کے اجتماع سے انہوں نے کہا کہ آپکی محنت سے کمائے جانے والا ذرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا بڑا سہارہ ہے۔ آپ میں ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے۔ سعودی عرب کے قوانین پر عمل کرنے سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے۔ آپ یہاں کسی جماعت کے نہیں بلکہ پاکستان کے نمائندے ہیں، پاکستان آپکی پہچان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو شکست، افغانستان نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیت لیا
سعودی حکومت کا شکریہ
انہوں نے کامیاب اور با حفاظت حج کے انتظامات کرنے پر سعودی حکومت، خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ آئے رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالقیوم ناہرہ نے بھی خطاب کیا۔
چوہدری حسنین گوندل کی کامیابی
مقررین نے میزبان چوہدری حسنین گوندل کو سعودی عرب میں کاروبار کرنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکے کاروبار میں اللہ ترقی عطا کرے تاکہ ذرمبادلہ پاکستان بھیج کر معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔