مستقل طور پر بھارت منتقل ہونے والے سکھر کا جوڑا قتل، 2 چھوٹے بچے کہاں ہیں؟ تفصیلات جانیے۔

صدمے کا واقعہ
سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے مستقل بھارت منتقل ہونے والے جوڑے کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ دورے پر روس روانہ
مقتولین کی معلومات
تفصیلات کے مطابق سکھر کی رہائشی مقتولہ لڑکی کے والد نے ’’جیو نیوز‘‘ کو بتایا کہ بھارت سے بیٹی اور داماد کے قتل کی اطلاع فون پر دی گئی۔ میری بیٹی اور داماد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے، جنہیں وہاں قتل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو دہائیوں طویل نتائج ہوں گے، پاک فوج کا دو ٹوک بیان
والد کا مطالبہ
مقتولہ کے بھائی نے کہا کہ بہن اور بہنوئی 6 ماہ قبل مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے اور کارروبار بھی سیٹ کرلیا تھا۔ والد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں لاشیں پاکستان میں ورثاء کے حوالے کی جائیں، مقتولین کے 2 چھوٹے بچے بھی ہمارے حوالے کئے جائیں۔
ہندو پنچایت کا بیان
سربراہ ہندو پنچایت ایشور لال نے کہا کہ خدشہ ہے بھارتی حکومت انصاف دینے میں تاخیر کرے گی، لاشیں بھیجی جائیں تاکہ آخری رسومات پاکستان میں ادا کرسکیں۔