راولپنڈی میں لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر سہیلی کے بھائی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

راولپنڈی میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ عوامی فلاح کے بجائے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی شرائط کو پورا کرنے کی ایک مشق معلوم ہوتا ہے، اسد قیصر
شادی کا جھانسہ اور زیادتی
ڈان نیوز کے مطابق میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا ہے۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی مسیحیوں نے دبئی میں “کرسمس ڈے” منایا
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر پر قبضے کے لیے کشمیر آنے والے پاکستانی قبائلی جنگجوؤں کو کیوں خالی ہاتھ واپس آنا پڑا؟
زائد مطالبات اور بلیک میلنگ
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی اور متعدد ملاقاتوں کا بندوبست کیا۔ ملزم نقاش نے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر ریکارڈ ڈرون حملہ
دباؤ اور دھمکیاں
بعد ازاں ملزم کے کزن باسط نے اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ لڑکی کو مزید بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ مقدمے کے مطابق باسط نے کالز اور میسجز کے ذریعے تعلقات قائم کرنے پر زور دیا اور جب متاثرہ طالبہ نے اس دباؤ کو اپنی سہیلی سے شیئر کیا تو سہیلی نے بھی بھائی کی خواہشات پوری کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔
مقدمہ اور تحقیقات
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب لڑکی نے ان کے مطالبات پورے کرنے سے انکار کیا تو ملزمان نے ویڈیو وائرل کرکے زیادتی کی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔