ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنوں سے دوری اور اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو اپنا غصہ قابو میں رکھنے اور سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔ سچ بولیں گے تو ان سے برداشت نہیں ہوگا۔ خاموشی بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو بھی معلوم نہیں کہ انہوں نے آئینی ترمیم میں کیا مسودہ فائنل کیا، عمر ایوب
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خاندانی حوالے سے نہایت محتاط ہو کر چلنا ہوگا۔ آپ کو یا تو خود کو الگ ہو کر چلنا ہے یا پھر سب کچھ برداشت کر کے خاموشی سے چلنا ہوگا۔ اب یہ آپ پر ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن لوگوں نے ماضی میں جو غلطیاں کی ہیں، ان کو اگر کچھ نہیں سیکھا تو یہ خود پر ظلم ہے۔ اب ان کو مت دہرائیں اور صرف اپنے روزگار کی طرف ہر ممکن توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک وقت میں دو کام کرنے کی پیشکش ہو سکتی ہے۔ اگر آپ نے ان سے فائدہ اٹھایا تو آگے چل کر اپنے مالی حالات کو قابو کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ آج فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اہم سیکیورٹی اجلاس، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شمولیت
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی انجان کام میں ہاتھ ڈالنے کے چکروں میں ہیں، وہ خود اپنا نقصان کریں گے۔ پرانا کام جو آپ جانتے ہیں، وہ کریں بس اور مالی حوالے سے سوچ سمجھ کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پھر لرز اٹھا،دو روز میں 11 واں زلزلہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت حالات کسی بھی طرح سے بہتر محسوس نہیں ہو رہے۔ شاید کسی جکڑن میں آئے ہوئے ہیں۔ آپ اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں۔ خاموشی بھی بہترین حل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جب طبیعت بوجھل ہو اور کسی بلا وجہ کی پریشانی کا سامنا ہو تو ایسے میں حسب توفیق صدقہ دیں اور کثرت سے اللہ اکبر کا ورد کریں۔ یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے جس سے بلائیں ٹل جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹورازم کمپنی سالار گروپ نے ابوظبی میں اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اولاد کے حوالے سے لاپراہری مت کریں۔ اس وقت ایسا کرنا بڑی غلطی ہوگا اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ اس کو آپ نے ہی پورا کرنا ہے اور اس میں دوسروں کو شامل نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے بعد دہلی میں مسلمان پروفیسر کو سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس راستے پر چل رہے ہیں، اس میں تبدیلی کے واضح امکانات روشن ہیں۔ خود کو اس کے لیے تیار رکھیں، امید تو ہے کہ یہ تبدیلی کسی وقت بھی سامنے آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: گہرے کنویں میں گرنے والے اونٹ کو نکال لیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ شاید غلط راستے پر ہیں۔ اپنے اندر کے انسان کو سمجھائیں، ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔ اگر آپ نے ایک بھی بڑی غلطی کر دی تو بڑی مشکل میں آ جائیں گے۔ سوچ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی جیسے رک گئی تھی، نوشین شاہ کس بیماری کا شکار رہیں؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
واپس پلٹ کر نہ دیکھیں۔ اس وقت ایسا کرنا خود کے ساتھ زیادتی ہوگا۔ بس کریں اور زندگی کو اب نئے انداز سے شروع کرنے پر غور کریں۔ بہت ہو گیا، ماضی کو چھوڑ دیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اندر کا انسان کافی حد تک آجکل مایوسی جیسی کیفیت سے گزر رہا ہے، اور جو لوگ اللہ پاک پر بھروسہ کریں گے، وہ اپنی کسی بھی مشکل سے نکل جائیں گے۔ ورنہ اندھیرہ ہی اندھیرہ ہے۔