سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب، پاکستان حج مشن کو “ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازا گیا
تقریب کا انعقاد
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارتِ حج و عمرہ میں حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران پاکستان حج مشن کو "ایکسی لینس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ایوارڈ کی وصولی
یہ ایوارڈ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے "ایکسی لینسی ایوارڈ" کے طور پر وصول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور:پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف آپریشن، سینکڑوں قابضین بے دخل
موجود شخصیات
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سیکرٹری ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائمری ٹیچر نے بوائے فرینڈ کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کے بعد باتھ ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا
حج کی پالیسی کا اعلان
ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج 2026 کی پالیسی اور ٹائم لائن جاری کی ہے۔ یہ وقت پر تیاریوں کی یقین دہانی کرانے کے لئے ضروری ہے کہ حج کے انعقاد کے فوری بعد حج 2026 کی ٹائم لائن جاری کی جائے۔
نئی پالیسی کی تفصیلات
عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی حج پالیسی 2026 اور ٹائم لائن وصول کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت یکم محرم 1447 ھ سے مسار پلیٹ فارم پر حج کمپنیوں کے پروفائل کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔








