مہنگائی اور قوت خرید: رواں سال عید الاضحیٰ پر قربانی میں کتنی کمی واقع ہوئی؟

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانور قربان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
قربانی کیے جانے والے جانوروں کی تعداد
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی جوا ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی :مہوش حیات
جانوروں کی قربانی میں کمی کی وجوہات
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ رواں برس عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانور قربان کیے گئے، تعداد میں کمی کی وجہ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کا انکار، پاکستان نے آئی سی سی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا
قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیاں
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔
گائے کی اوسط قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی اور بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جب کہ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
کھالوں کی مالیت کا تخمینہ
دوسری جانب اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔