مہنگائی اور قوت خرید: رواں سال عید الاضحیٰ پر قربانی میں کتنی کمی واقع ہوئی؟

پاکستان میں عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ  سے 10لاکھ کم جانور قربان کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گئی؟جانیے

قربانی کیے جانے والے جانوروں کی تعداد

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید الاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

جانوروں کی قربانی میں کمی کی وجوہات

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ رواں  برس عید الاضحیٰ پر تقریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانور قربان کیے گئے، تعداد میں  کمی  کی وجہ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونا تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب

قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیاں

ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔

گائے کی اوسط قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی اور بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جب کہ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

کھالوں کی مالیت کا تخمینہ

دوسری جانب اس  سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...