نان فائلرز کو بینک سے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑا فیصلہ

نیا بجٹ پیش ہونے والا ہے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں نان فائلرز کیلئے مزید سختیاں کیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کی بڑھکیں، پاکستانی اور افواج پاکستان بھرپور جواب کیلئے تیار
نان فائلرز کیلئے ٹیکس اقدامات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبرز، فری لانسرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس اقدامات متعارف کرانے کی تجویز ہے۔ ریٹیلرز پر ٹیکس وصولی کو بھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نان فائلرز سے جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کیے جانے اور بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا اگلا پڑاؤ ابو سمبل کے کھنڈرات تھے، ایک چرواہے نے ان کی نشاندہی کی تھی، یہ سب ناصر جھیل کے پانیوں میں غرق ہو جانے والے تھے.
وفاقی ترقیاتی بجٹ
وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 120 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی این 5 شاہراہ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ ریاستی ملکیتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 355 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ کے خدشات، نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان، آئی ایم ایف سے اجازت طلب
صوبائی ترقیاتی بجٹ
دوسری جانب صوبوں کو 8 ہزار 206 ارب روپے منتقل کیے جائیں گے جب کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 3 ہزار 300 ارب روپے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے، گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے اور پنشنرز کے لیے بھی 10 فیصد اضافے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔ پنشن کی مد میں 1 ہزار 55 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے اہداف اور اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔