بجٹ میں چپس، کولڈڈرنکس اور آئس کریم سمیت کئی اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز
آئندہ مالی سال کا بجٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں متعدد اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ بن گئی
ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز شدہ اشیاء
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فرزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں مدعی کی تصویر کے بغیر کیس دائر کرنے پر پابندی
دیگر اشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی
ذرائع کے مطابق نوڈلز، آئس کریم، بسکٹس، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ڈاکووں کی سہولت کاری پر کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف
نئے ٹیکس کا خاکہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیاء پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔
نئے بجٹ کا حجم
واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گے۔








