امدادی سامان غزہ لانیوالے جہاز میڈلین سے اغوا، 12 امدادی کارکنان حراستی مرکز منتقل
غزہ میں امدادی سامان کا جہاز میڈلین
تل ا بیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) امدادی سامان غزہ لانے والے جہاز میڈلین سے اغوا 12 امدادی کارکنان کو حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے سرحد پر سنگین چیلنجز کی وجہ سے کاروبار بند اور معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، اسد قیصر
حراستی مرکز میں منتقلی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈلین جہاز کے امدادی کارکنان کو اسرائیلی ائیرپورٹ کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا جنہیں ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل آ گیا
تیونس اور الجزائر کا قافلہ
ادھر تیونس اور الجزائر کے سیکڑوں کارکنوں کا قافلہ غزہ جانے کےلیے مصر کی رفح کراسنگ کی طرف گامزن کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے انتقال پر اظہار افسوس
حالیہ ہلاکتیں
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے مزید 60 فلسطینی شہید کردیے جن میں سے 14 افراد کو امدادی مرکز کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کی حکومت کو نا جائز قرار دے دیا
فریڈم فلوٹیلا کا واقعہ
واضح رہے گزشتہ روز فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی 'میڈلین' کو قبضے میں لے کر اسرائیل پہنچایا گیا تھا۔
ویڈیو دکھانے کی کوشش
بندرگاہ پہنچنے کے بعد کشتی میں سوار افراد کو ایک کمرے میں لے جاکر زبردستی 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کی ویڈیو دکھائی گئی تاہم ان افراد نے ویڈیو کو دیکھنے سے انکار کردیا تھا۔








