عالمی اداروں کا پاکستان سے ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کے حوالے سے عالمی اداروں کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اداروں نے پاکستان سے ٹی بی اور ایچ آئی وی کی دواؤں کیلئے بھارت پر انحصار کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاح دانتوں میں انگلیاں دبائے عالم تحیر میں اس بات کو سوچ رہے تھے کہ ہزاروں برس پہلے کس طرح ان چٹانوں کو تراش کر یہ شاہکار تخلیق کیے ہونگے؟

مقامی طور پر ادویات کی تیاری کی ضرورت

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت اور یو این ایڈز نے دوائیں مقامی طور پر تیار کرنے کی اپیل کردی۔ ڈبلیوایچ او اور یو این ایڈز نے کہا کہ پاکستان کو ایچ آئی وی اور ٹی بی کی دوائیں خود بنانا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات اور پاکستان کیلئے تعریفی کلمات سن کر بھارتی صحافی ارنب گوسوامی بوکھلا گئے

پاکستانی فارما کمپنیوں کی ترغیب

عالمی اداروں نے مقامی فارما کمپنیوں کو ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دی۔ یو این ایڈز نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ ایچ آئی وی مریض ہیں، جبکہ دوا صرف 5 ہزار لیتے ہیں۔ ہر سال 6 لاکھ نئے ٹی بی مریض آتے ہیں، مقامی دوا کی تیاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہزاروں پاکستانی دواؤں میں سے ڈبلیو ایچ او سے صرف چار پاکستانی دوائیں منظور شدہ ہیں۔

وفاقی حکام کی تشویش

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی دوا ساز کمپنیوں کی عالمی معیار کی منظوری لینے میں دلچسپی کم ہے۔ ڈبلیو ایچ او ڈریپ کو عالمی معیار کی ریگولیٹری سطح پر لانے میں مدد دے گا۔ صوبوں کو ایچ آئی وی اور دیگر اہم دواؤں کو ضروری دواؤں کی فہرست میں ڈالنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...