شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی: سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان
شیخ رشید کا انجام
کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویلنسیامیں شدید سیلاب ،متاثرین کیلئے ریاست کے تمام وسائل بروہے کار لائیں گے:ہسپانوی وزیر اعظم
ڈاکٹر افنان کا پیغام
اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر افنان اللہ خان نے لکھا کہ شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس نے پاکستان کی سیاست میں بہت گند ڈالا تھا اور اس کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ہر ٹاؤٹ اور پالشیے کا انجام یہی ہوتا ہے اور بھی لوگ عبرت پکڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
صارف کا ردعمل
اس پیغام پر ایک صارف نے نشاندہی کی کہ ’’وہ اپنی ماں کو یاد کر کے رویا ہے، رہی بات انجام کی تو ابھی آپ اقتدار میں ہیں، اس لیے ابھی اندازہ نہیں ہوگا جو سیاسی انجام آپ کا ہو چکا، وہ بڑے بڑوں کے لئے عبرت کا باعث ہے۔‘‘
شیخ رشید کا انجام دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس نے پاکستان کی سیاست میں بہت گند ڈالا تھا اور اس کے ساتھ یہی ہونا تھا۔ ہر ٹاؤٹ اور پالشیے کا انجام یہی ہوتا ہے اور بھی لوگ عبرت پکڑیں۔
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) June 8, 2025
انور منصور کا تبصرہ
انور منصور نے لکھا کہ ’’مکافات عمل ضرور ہوتا ہے۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے عزت، طاقت، قوت والی صرف ایک ہی ذات ہے اور وہ ہے تمام کائنات کا رب، میرا الله کریم جو ہر چیز پر قادر مطلق ہے۔‘‘








