صفدرآباد: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی نے بیوی کے ساتھ مل کر بہن کو قتل کردیا۔

خون کا واقعہ صفدرآباد میں
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) صفدرآباد میں جائیداد میں حصہ مانگنے پر سگے بھائی نے بیوی اور ساس کے ساتھ مل کر سگی بہن کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا نے اپنے نام کے پیچھے چھپی کہانی بیان کردی
قتل کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صفدرآباد کے نواحی گاؤں ناصر آباد میں مقتولا کوثر بی بی نے اپنے بھائی بابر علی سے جائیداد میں حصہ مانگا۔ اس درخواست پر طیش میں آکر بابر علی نے اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔