بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا معاملہ، پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوف کی فضاء، آئی پی ایل کا جاری میچ یک دم روک کر اسٹیڈیم کو کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خالی کرا دیا گیا
پولیس کی استدعا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے مزید مہلت کی استدعا کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف
بانی پی ٹی آئی کا موقف
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے، بانی پی ٹی آئی پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔ ہمیں تفتیش کیلئے فوٹو گرامیٹک اور پولی گراف ٹیسٹ کروانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقار سیٹھ کے فیصلے پر پہلے تنقید بعد میں عالمی عدالت میں حوالے دیے گئے، آئینی بینچ
وکلا کا دلائل
وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عدالت پولیس کو 26 دن کی مہلت دے چکی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پولیس ٹیسٹ نہیں کرسکتی، مزید مہلت نہ دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ اگر عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہو چکا ہوتا۔ اس کیس میں ملزم اڈیالہ جیل میں ہے، پولیس کی حراست میں نہیں۔ ملزم انکار کرتا ہے، پولیس کچھ نہیں کرسکتی۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔