ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالبعلم کی منڈی بہاؤالدین میں تدفین

نیویارک میں طلبہ کی موت کا افسوسناک واقعہ
کیلیفورنیا میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم کی نماز جنازہ کے بعد تدفین مانو چک ضلع منڈی بہاؤالدین میں ادا کر دی گئی۔ یہ جواں سال ذہین طالب علم 22 سالہ اردشیر چدھڑ، ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ چوہدری ظفریاب چدھڑ کے اکلوتے صاحبزادے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی وجہ سے کینسر اور فالج کے خطرات کی وضاحت
حادثے کی تفصیلات
اردشیر چدھڑ کو گزشتہ ہفتہ کی صبح سٹینفورڈ یونیورسٹی کیمپس کے قریب ایک کار نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ اپنی الیکٹرک بائیک پر سوار ہو کر یونیورسٹی کیمپس جا رہے تھے۔ یہ المناک واقعہ اسٹینفورڈ اسٹیڈیم کے قریب پام ڈرائیو اور آربوریٹم روڈ کے چوراہے پر 31 مئی کی صبح 3 بجے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ذہن میں کنفیوژن تھی کہ اگر سینیٹ امیدواروں کی لسٹ عمران خان نے منظور کی تو میرٹ کی دھجیاں اڑادیں:اینکرپرسن عدنان حیدر
زندگی کا پس منظر
اردشیر چدھڑ کا تعلق پاکستان کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں منو چک سے تھا۔ انہوں نے 2023 میں اپنے انسٹا گرام پیج پر لکھا تھا کہ "وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں لاء کرنے سے پہلے سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کا مطالعہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کی دلچسپی تخلیقی تحریر، ادب اور چائنا اسٹڈیز میں بھی ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے، عمران کی رہائی کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھانے کا الزام
یونیورسٹی کا تعزیتی پیغام
اسٹینفورڈ یونیورسٹی سٹوڈنٹس آفئیرز کے وائس پرووسٹ مائیکل راسمیوزم نے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا: “ایک المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو جانے والے اردشیر کی ناگہانی موت کا بہت دکھ ہے۔ ہم اس کی فیملی اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ میری لینڈ میں پیدا ہونے والے اردشیر 2023 کے موسم خزاں میں پاکستان سے اسٹینفورڈ یونیورسٹی پڑھنے آئے تھے۔”
تعلیمی اور پیشہ ورانہ دلچسپیاں
اسٹینفورڈ میں رہتے ہوئے، اردشیر نے مختلف قسم کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ دلچسپیوں کی کھوج کی، جن میں الفا کاپا پی ایس آئی اور پری لاء سوسائٹی کی رکنیت بھی شامل ہیں۔ اردشیر اسٹینفورڈ ڈیموکریٹس کے موجودہ صدر تھے اور یونیورسٹی کے جریدے "اسٹینفورڈ ڈیلی" میں مضامین بھی لکھتے تھے۔