آسٹریا: اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 5 افراد ہلاک
دھماکہ خیز واقعہ
آسٹریا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں اساتذہ اور طالب علموں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی، داماد نے ساس کو قتل کر دیا
فائرنگ کا مقام
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک سکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے سکول میں فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: احمد الشراع کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے پہلے شامی صدر بن گئے
پولیس کی رپورٹ
پولیس کا کہناہے کہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.
BREAKING: 5 killed, 2 injured in armed attack on a school in Graz, Austria; police begin extensive security operation.
Austrian police announce widespread security operation in Graz. pic.twitter.com/hJxYWiYKOO
— Clash Report (@clashreport) June 10, 2025
یہ بھی پڑھیں: نگہبان رمضان پیکیج کے تحت عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا : وزیر اعلیٰ مریم نواز
فائرنگ کرنے والے کا پس منظر
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ممکنہ طور پر سکول کا طالب علم ہے، جس نے سکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔
سیکیورٹی اقدامات
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔








