فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تحریک حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کا فیصلہ
عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو لکھے گئے خط میں صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں
حماس کی حکومت کا خاتمہ
رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے اپنے خط میں کہا کہ حماس غزہ پر مزید حکومت نہیں کرے گی، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ساڑھی میں جلوے، مداحوں کے دلوں پر بجلی گر گئی
استحکام اور تحفظ مشن
اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے ساتھ استحکام اور تحفظ مشن کے حصے کے طور پر عرب اور بین الاقوامی افواج کو فلسطین میں تعیناتی کے لیے مدعو کرنے کو تیار ہیں۔
کانفرنس کا انعقاد
واضح رہے کہ محمود عباس نے یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مشترکہ طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے موضوع پر رواں ماہ ایک کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں۔