فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

غزہ    (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تحریک حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی پی ایل کی سٹریمنگ پر پابندی لگادی

عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی

نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے  بتایا کہ  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو لکھے گئے خط میں صدر محمود عباس نے فلسطینی عوام کی حفاظت کے لیے عرب اور بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ کتنے ہزار قدم چلنے سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے؟ آکسفورڈ کی تحقیق میں جواب مل گیا

حماس کی حکومت کا خاتمہ

رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے اپنے خط میں کہا کہ حماس غزہ پر مزید حکومت نہیں کرے گی، اسے اپنے ہتھیار اور فوجی صلاحیتوں کو فلسطینی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر تبادلہ خیال

استحکام اور تحفظ مشن

اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے ساتھ استحکام اور تحفظ مشن کے حصے کے طور پر عرب اور بین الاقوامی افواج کو فلسطین میں تعیناتی کے لیے مدعو کرنے کو تیار ہیں۔

کانفرنس کا انعقاد

واضح رہے کہ محمود عباس نے یہ خط ایک ایسے موقع پر لکھا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مشترکہ طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے موضوع پر رواں ماہ ایک کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...