آسٹریا: اسکول میں فائرنگ، مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی
فائرنگ کا واقعہ
آسٹریا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی سکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حلالہ سینٹرز کے کاروبار: نادیہ خان دوبارہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع
تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک ہائی سکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص نے اسکول میں فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سال کا تعلق اور پھر اس نے یہ کہہ کر شادی سے انکار کر دیا کہ استخارہ ٹھیک نہیں آیا
پولیس کی رپورٹ
پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں 9 افراد ہلاک اور کچھ شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ دونوں شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیشگوئی
حملہ آور کی شناخت
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ہائی اسکول کا طالب علم ہی تھا، جس نے سکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔
آپریشن اور سکول کی حالت
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے بعد سکول کو خطرہ سے باہر قرار دیا گیا ہے۔








