میرے تمام سابقہ معاشقوں کا شوہر کو علم ہے: روبی انعم

روبی انعم کی ذاتی زندگی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھیٹر و ڈراما کی اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، ان کے تمام سابقہ معاشقوں کا علم ان کے شوہر کو بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک میں صورتحال کشیدہ، میڈیا کو آپریشن ایریا چھوڑنے کی ہدایت
کیریئر کا آغاز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق روبی انعم نے حال ہی میں ’جی این این‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ نویں جماعت میں پڑھتی تھیں، تب انہوں نے تھیٹر میں اداکاری کی شروعات کی۔ ان کے مطابق ان کے ساتھ پڑھنے والی ایک طالبہ کے والد تھیٹر پروڈیوسر تھے، انہوں نے انہیں دیکھتے ہی کام کی پیش کش کردی، ساتھ میں اپنی بیٹی کو بھی تھیٹر میں متعارف کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول: نوجوانوں کے لیے ایک شاندار تحفہ – ثقافتی، آرٹ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مقابلے!
خاندانی حمایت
ان کا کہنا تھا کہ والدہ نے ان کے تھیٹر میں کام کی مخالفت کی جب کہ خاندان کے دوسرے افراد نے بھی ان کے فیصلے کو اچھا نہیں سمجھا، تاہم والد نے ان کے کام کی حمایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ تھیٹر میں کام کرنے کی خاطر انہوں نے اپنی منگنی بھی ختم کی لیکن انہیں کوئی افسوس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملیر سے 5 پولیس اہلکار گرفتار، کس کارروائی میں ملوث تھے اور کیا اعتراف کیا۔
بچپن کی کہانیاں
اداکارہ کے مطابق بچپن میں وہ مردانہ زندگی گزارتی تھیں، انہیں میک اپ اور بناؤ سنگھار کا بھی شوق نہیں تھا، وہ ہمیشہ لڑکوں کے کپڑے پہنتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بولیویا: مسلح گروپ نے بیرکوں پر حملہ کرکے 200 فوجیوں کو اغوا کرلیا
تھیٹر میں تبدیلیاں
روبی انعم نے بتایا کہ ماضی کے مقابلے اب تھیٹر بہت تبدیل ہو چکا ہے، آنے والی نئی لڑکیاں پرفارمنس کے بجائے صرف ڈانس پر توجہ دے رہی ہیں اور اب تھیٹر کی ضرورت بھی رقص رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور کرشنا کے درمیان ناراضگی کی اصل وجہ سامنے آگئی
افئیرز اور شادی
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کے ماضی میں متعدد افیئرز، معاشقے اور دوستیاں رہیں، لیکن انہوں نے کبھی کوئی چیز خفیہ نہیں رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاشقے بہت کیے لیکن شادی ایک ہی کی جب کہ ان کے شوہر کو ان کے سابق تمام معاشقوں اور افیئرز کا علم ہے۔
شادی شدہ زندگی
روبی انعم کے مطابق انہوں نے تاخیر سے شادی کی لیکن اب اپنی شادی شدہ زندگی خوش اور مطمئن ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایک شادی شدہ مرد سے بھی سچی محبت ہوگئی تھی اور وہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں لیکن والدہ نے انہیں شادی شدہ شخص سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی اجازت نہیں دی۔