بجٹ 2025-26: تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ، لیکن ڈسپیریٹی الاؤنس کتنا ملے گا؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کیلئے 188 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری
وزیر خزانہ کا بیان
اپنی بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپوٹیفائی کے سی ای او کی جنگی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری
پنشن اور الاؤنس میں اضافہ
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں سات فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ معذور ملازمین کے الاؤنس کو ماہانہ چار ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کو کمزور کرنے اور سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان کے لوگوں کو ورغلایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
ڈسپیریٹی الاؤنس کا اعلان
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت تفریق کو ختم کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیا جائے گا۔
مسلح افواج کیلئے خصوصی ریلیف
وزیر خزانہ کے مطابق مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کیلئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے سپیشل ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، یہ اخراجات دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔








