ڈیمینشیا کی مریض خاتون گیم شو کی وجہ سے مجھے پہچانتی ہیں : فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ کا حیران کن دعویٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار، ٹی وی میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کی وجہ سے ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا خاتون بھی پہچانتی ہیں، جبکہ وہ خاتون اپنے بچوں تک کو نہیں پہچانتیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بے اولادی سے دلبرداشتہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
ڈیمینشیا کی تشخیص
ڈان نیوز کے مطابق ’ڈیمینشیا‘ دماغی غیر فعالیت کی لاعلاج بیماری ہے، تاہم علامات کی بنیاد پر مرض کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا افراد کی یادداشت شدید متاثر ہوتی ہے، وہ اپنے اہل خانہ تک کو بعض اوقات نہیں پہچان پاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریما خان کو برفباری میں گانا گاتے ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
فہد مصطفیٰ کا عید شو میں بیان
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے ’اے آر وائے‘ کے عید شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے معاوضوں میں صنفی بنیادوں پر فرق کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان یمن میں امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
معاوضے کی حقیقت
ان کے مطابق بعض اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو اپنے ساتھی مرد اداکار سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان، عائزہ خان اور ہانیہ عامر جیسی اسٹارز کا معاوضہ ساتھی مرد اداکاروں کے برابر ہوتا ہے، بلکہ بعض اوقات وہ مردوں سے بھی زیادہ پیسے لیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع
گیم شو کی مقبولیت
فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ معاوضے کا تعلق اداکار کی جنس سے نہیں بلکہ ان کے ٹیلنٹ اور کام سے ہوتا ہے۔ اسٹارز کو زیادہ معاوضہ ملتا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ نئی اداکارہ بھی بڑی اسٹارز جتنا معاوضہ لینے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاؤگو گاؤں کی اماں اور اسکی بیٹی ایک کام کے سلسلے میں ملنے آئی
پروگرام کا خاص اثر
ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ان کا گیم شو ’جیتو پاکستان‘ حقیقی معنوں میں عوام میں مقبول ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خصوصی اہمیت کے حامل افراد جنہیں دنیا اور جہان کی کوئی بات سمجھ نہیں آتی، لیکن انہیں ان کا پروگرام سمجھ میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
حیران کن انکشاف
انہوں نے حیران کن انکشاف کیا کہ ایک 80 سال سے زائد العمر ’ڈیمینشیا‘ کی مریض خاتون، جو اپنے بچوں اور شوہر کو نہیں پہچانتیں، لیکن وہ ان کے پروگرام کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کو پہچان لیتی ہیں۔
مداحوں کی محبت
فہد مصطفیٰ کے مطابق ایسی ہی ’ڈیمینشیا‘ کی مریض خاتون جیسی اور بھی بہت ساری مداح خواتین اور افراد ہیں، جنہیں ان کا گیم شو بہت پسند ہے۔








