گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس کے نفاذ کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیا ٹیکس اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ نے تمام گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر جانور خریدنے کے خواہشمند لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری
بجٹ تقریر میں اہم نکات
بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گاڑیوں کے شعبے میں مسابقت پیدا کرنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18 فیصد سے کم شرح والی گاڑیوں پر 18 فیصد عمومی ٹیکس عائد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پورا ملک یرغمال بنا ہوا، طاقتور اسٹیبلشمنٹ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص سے خوفزدہ ہے، اسد طور
سولر پینلز پر ٹیکس
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے سولر پینلز کو فروغ دینے کیلئے درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
آن لائن خریداری پر ٹیکس
اس کے علاوہ آن لائن پلیٹ فارمز سے خریداری پر بھی 18 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔