لو لی وڈ کو شان شاہد نے نقصان پہنچایا: ارباز خان

ارباز خان کی شان شاہد پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کے مقبول اداکار ارباز خان نے الزام عائد کیا ہے کہ لولی وڈ فلم انڈسٹری کو شان شاہد نے نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی اور بارش کے سبب قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پی ڈی ایم اے کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
انٹرویو کی تفصیلات
ڈان نیوز کے مطابق ارباز خان نے حال ہی میں ’نیکسٹ میڈیا نیٹ ورک‘ کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ارباز خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم گھونگھٹ سے کیا، جس کی ہدایت کاری سید نور نے دی تھی، وہ لولی وڈ کا سنہرا دور تھا جب لوگوں میں سینما کا جنون عروج پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے بھی افغان باشندوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا
موجودہ دور کی تبدیلیاں
انہوں نے موجودہ دور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے آنے سے فلموں کا وہ جنون ختم ہوگیا، شائقین میں بھی وہ جذبہ نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی یونیورسٹی میں احتجاجاً اپنے کپڑے اتارنے والی لڑکی گرفتار
ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا
اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ارباز خان نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کی تشہیر کرنا پسند نہیں، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کچھ چیزیں صرف خود تک محدود رکھنی چاہئیں، ہر بات سب کو دکھانی ضروری نہیں، کیونکہ زیادتی کسی بھی چیز کی بری ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپے کمی
فلم انڈسٹری میں شروعات
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آصف خان کا بیٹا ہونے کا مجھے فائدہ ہوا، مجھے آڈیشن کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑے اور بہت آسانی سے پہلی فلم مل گئی جو کامیاب بھی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میری پہلی فلم کامیاب ہوئی تو والد صاحب نے کہا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے میرا ہاتھ ہے لیکن اب جو بھی کام کروگے یا کامیابی حاصل کروگے وہ تمہاری اپنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری
شان شاہد کا کردار
ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا کہ شان شاہد نے لولی وڈ کو نقصان پہنچایا، ایک وقت تھا جب لوگ شان شاہد کو بہت پسند کرتے تھے اور ان کے نام پر فلمیں کماتی تھیں لیکن پھر دور بدل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شان زیادہ تر سیٹ پر دیر سے پہنچتے تھے، جس کی وجہ سے معیاری کام نہیں ہو پاتا تھا۔
معیاری کام کی کمی
انہوں نے مزید کہا کہ شان اکثر شوٹنگ ختم ہونے سے تین گھنٹے پہلے سیٹ پر پہنچتے تھے، جس کی وجہ سے ہدایتکار اور پروڈیوسر کام کو جلد بازی میں نمٹاتے تھے اور اس طرح سے معیاری کام نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ سے اچھی فلمیں بننا ختم ہوگئیں۔