کیف پر روسی ڈرون حملے مزید خطرناک، تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

کیف میں ڈرون حملے

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے مسلسل شدت اختیار کر رہے ہیں، جن میں تباہی کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ پیر کی رات ہونے والا حملہ اپنے اعداد و شمار کے لحاظ سے ریکارڈ تو نہیں تھا، لیکن حالیہ رجحان کا واضح عکس ضرور تھا، جہاں آدھی رات کے بعد گھنٹوں تک ڈرونز کی گھن گرج شہر بھر میں سنائی دیتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

حملے کا خلاصہ

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے مطابق پیر کی رات داغے گئے 315 میں سے 250 ڈرونز حملہ آور نوعیت کے تھے، جن میں سے زیادہ تر کا ہدف کیف ہی تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ روس نے سات بیلسٹک اور کروز میزائل بھی فائر کیے۔ ان حملوں سے شہر میں رہنے والے ان شہریوں کو ایک اور بے خواب رات کا سامنا کرنا پڑا جو پہلے ہی سینکڑوں ایسی راتیں گزار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی درخواست، پاکستان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

ڈروں کی تعداد میں اضافہ

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ روس کی جانب سے ڈرون حملوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اگست 2023 سے قبل کے تین ماہ میں روس نے مجموعی طور پر 1100 ڈرونز فائر کیے لیکن صرف اکتوبر میں یہ تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی، اور مئی 2025 میں پہلی بار ایک مہینے میں چار ہزار سے زائد ڈرونز داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر تیری ٹی20 وچ جگہ نہیں بنتی

ڈرونز کی تفصیلات

زیادہ تر ڈرونز ایرانی ساختہ "شہید" ماڈلز پر مبنی ہوتے ہیں، جنہیں روس نے 2022 کے آخر میں استعمال کرنا شروع کیا، اور بعد ازاں تاتارستان کے علاقے یلابوگا میں اپنے مقامی ورژن "گیراں" کی پیداوار شروع کی۔ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے مطابق اب تک 25 ہزار ڈرونز روس میں بنائے جا چکے ہیں جبکہ 20 ہزار مزید ایرانی پرزوں کی مدد سے جوڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: BNB کی فیشل کٹ نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

حملوں کی شدت میں اضافہ

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس مسلسل ان ڈرونز میں تبدیلیاں کر رہا ہے تاکہ ان کی تباہ کن صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے اور یہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام سے بچ نکلیں۔ کیف کی رہائشی کاتیا کے مطابق حملے اب زیادہ شدید اور مختلف لگنے لگے ہیں، پہلے ان سے نمٹنا آسان تھا، لیکن اب یہ نفسیاتی طور پر زیادہ بوجھل ہو گیا ہے۔

ثقافتی ورثے پر اثرات

پیر کے حملوں میں رہائشی عمارتوں اور دفتری مقامات کو بھی نقصان پہنچا، جب کہ یوکرینی ثقافت کی وزارت کے مطابق یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیف کے تاریخی سینٹ سوفیہ کیتھیڈرل پر بھی اس حملے کے اثرات محسوس کیے گئے۔ کیتھیڈرل کی مشرقی دیوار پر دھماکے کی لہروں سے ایک کارنس کو نقصان پہنچا، تاہم اندرونی حصے محفوظ رہے۔ ثقافت کی وزارت نے متنبہ کیا ہے کہ اس نوعیت کے جھٹکے تاریخی عمارتوں کی ساخت کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...