بجٹ پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا۔۔؟

علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: باڈی شیم کرنے پر کرشمہ تنا آگ بگولہ ‘ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو کرارا جواب دیدیا
میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ ’’بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کے پی کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا۔‘‘
بجٹ پر مشاورت کی ضرورت
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیے۔