بجٹ میں نچلے اور تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے: وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ کا بجٹ پر بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ میں بھارتی کاروباری شخص کو اسی کی بیوی نے اغوا ءکرادیا، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
حکومتی اخراجات میں کمی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی ہے اور جو بھی اعداد و شمار دیے گئے ہیں اُن کی ذمہ داری لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان، سابق ایم پی اے کے بیٹے نے بیوی بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
نئی بنیادی معلومات
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں نچلے اور متوسط تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے، دیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے 8 یا 9 کالمز کا فارم لارہے ہیں جو لوگ خود بھرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دریا میں پانی کا بہاؤ کتنا تھا اور الرٹ کب جاری کیا گیا؟ سوات واقعے پر محکمہ آبپاشی کی رپورٹ جاری
ٹیکس اور ایف بی آر کے حوالے سے تشویش
انہوں نے کہا کہ اگر کچھ چیزوں کے بارے میں لوگ سمجھتے ہیں کہ اشاریے اوپر نہیں جا رہے تو ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ٹیکس جتنا مرضی لے لیں مگر ہمیں ایف بی آر کے حوالے نہ کریں۔
قابل تجدید توانائی کی طرف اقدام
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قابل تجدید توانائی کی طرف جانے کے لیے کاربن لیوی لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایف سی اجلاس اگست یا اس سے پہلے ہوسکتا ہے۔