سٹیج اداکارہ روبی انعم نے شوہر کو ماضی کے افیئر ز کے بارے میں کیا بتایا ؟
روبی انعم کا ماضی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیج ڈراموں کی معروف اداکارہ روبی انعم نے شادی سے قبل کیے گئے اپنے معاشقوں اور دوستی کے بارے میں اپنے شوہر کو بتا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی گاڑی راستے میں بند، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا
افئیرز کی وضاحت
نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں روبی انعم نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے افیئرز کو خفیہ نہیں رکھا، یہاں تک کہ اپنے شوہر کو بھی ماضی کے ان قصوں کے بارے میں بتا دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ خاندان میں کوئی بھی ان کے اداکاری کرنے سے خوش نہیں تھا یہاں تک کہ ان کی منگنی بھی ختم ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے مصدقہ معلومات کیلئے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا
محبت اور دوستی کے تجربات
روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے قبل معاشقے بھی تھے اور دوستیاں بھی تھیں۔ ایک بار شادی شدہ مرد سے بھی عشق ہوگیا تھا لیکن امی نے وہاں شادی سے انکار کردیا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے شادی تاخیر سے کی، لیکن بے حد خوش ہوں اور شوہر کو میرے سابق تمام معاشقوں کے بارے میں خود میں نے بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
بچپن کی عکاسی
اپنے بچپن کے بارے میں روبی انعم نے بتایا کہ وہ ٹام بوائے تھیں۔ لڑکوں کی طرح کے کپڑے پہننا، اسٹائل اپنانا اور کھیلنا کودنا۔ لڑکیوں سے میری بنتی نہیں تھی۔
اسٹیج ڈرامے کا موجودہ معیار
اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ اب اسٹیج کا معیار بہت گر گیا ہے۔ اسٹیج ڈراما رقص بن کر رہ گیا۔ نئی لڑکیاں بھی صرف رقص پر توجہ دیتی ہیں۔








