کراچی: ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدی پکڑے گئے

کراچی میں قیدیوں کا فرار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگلی جانوروں نے اسلام آباد کا رخ کر لیا، ججز کالونی میں بندروں کے ڈیرے
پولیس حکام کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، مپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ
قیدیوں کی تعداد
پولیس کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، جن میں سے اب تک 152 قیدی پکڑے جا چکے ہیں جبکہ 73 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
چھاپوں کی کارروائیاں
پولیس حکام کے مطابق فرار قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ملیر میں آنے والے زلزلے کے باعث متعدد قیدی جیل سے فرار ہوگئے تھے۔