غزہ عالمی مارچ: ہزاروں افراد کا غزہ پر اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلئے مارچ کا فیصلہ، پہلا قافلا روانہ
غزہ پر اسرائیلی محاصرہ کا اختتام
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ پر جاری اسرائیلی محاصرہ ختم کرانے اور دنیا کی توجہ اسرائیلی مظالم کی طرف دلانے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے مصر کے رفح بارڈر کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا میں بڑی تعداد میں بھرتیاں، دفاتر کے لیے متعدد پلاٹس خریدے جائیں گے
عالمی انسانی حقوق کے کارکنوں کا مارچ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے 50 ممالک سے انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت دیگر ہزاروں افراد نے مصر اور غزہ کے درمیان واقع رفح بارڈر کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Your Thoughts Are Yours Alone: Unchangeable and Unstealable
غزہ گلوبل مارچ کا آغاز
عرب میڈیا کے مطابق 'غزہ گلوبل مارچ' کے عنوان سے شروع کی گئی اس تحریک کا پہلا قافلہ جو تقریباً 1000 افراد پر مشتمل ہے تیونس سے روانہ ہونے کے بعد گزشتہ روز لیبیا پہنچا تھا۔
تیونس سے نکلنے والے قافلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ قافلہ شمالی افریقہ کی 5 ریاستوں تیونس، الجزائر، مراکش، موریطانیہ اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایف ایم سی میں سیلف ڈفنس ورکشاپ کا انعقاد
امریکہ کی پابندیاں
امریکہ نے فلسطینیوں کو امداد پہنچانے والے کئی خیراتی اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریبات میں خواجہ سرا اور خواتین کے ڈانس پر پابندی کے خلاف قرارداد پیش
آئندہ کا منظر نامہ
رپورٹ کے مطابق 12 جون کو یہ قافلہ جب مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے گا تو وہاں دنیا بھر کے 50 ممالک سے ہزاروں لوگ جمع ہوں گے جس کے بعد مصر اور غزہ کے درمیان واقع رفح بارڈر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔
اسرائیلی حملے اور انسانی بحران
واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 26 ہزار زخمی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ ڈیل توڑنے کے بعد سے ہی (جسے کئی ماہ گزر گئے) غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے جس کے باعث لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا ہے۔








