یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم مصر سے گرفتار

عمران ٹونی کی گرفتاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر عمران ٹونی کو مصر سے گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو میں اچانک پہاڑ سے پتھر گاڑی پر آگرا، غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک
ایف آئی اے کا اعلان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گوجرانوالہ زون نے کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی معاونت سے مصر سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی
ملزم کی سرگرمیاں
عمران عرف ٹونی انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے اور 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے۔ ملزم کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد مصر سے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت جائز نہیں، آئین پاکستان میں ترمیم کیسے کر سکتے ہیں؟ شبلی فراز
ریڈ نوٹس کا اجرا
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی درخواست پر انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا۔ ملزم سال 2012 سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا، جو غیر قانونی انسانی سمگلنگ کی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شوہر نے بیوی کو تشدد کر کے مار ڈالا
خطرناک نیٹ ورک
ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا۔ وہ شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے، انہیں بھی پھیپھڑوں کا کینسر کیوں ہوتا ہے؟
قانونی کارروائیاں
ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے، جس کے خلاف غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
تفتیش اور مزید کارروائیاں
ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔