بھارت: نومولود کے انتقال پر خاتون ڈاکٹر پر ہسپتال میں بہیمانہ تشدد، گلا دبا کر مارنے کی کوشش
نومولود کے انتقال پر تشدد
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک سرکاری ہسپتال میں نومولود کے انتقال پر مریض کے گھر والوں نے خاتون ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی درخواست پر بھی حکم امتناع جاری
واقعہ کی تفصیل
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے سرکاری ہسپتال بابا صاحب امبیڈکر میں پیش آیا۔ سونیا نامی خاتون کو ڈیلیوری کیلئے لایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق نومولود کے انتقال پر سونیا کے گھر والے طیش میں آگئے اور انہوں نے بچے کی موت کا ذمہ دار خاتون ڈاکٹر کو ٹھہراتے ہوئے اسے ہسپتال میں ہی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھٹھہ؛کاجر کریک کے مقام پر سمندر میں چھوٹی کشتی حادثے کا شکار،20ماہی گیر ڈوب گئے
ڈاکٹر پر حملہ
خاتون ڈاکٹر ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی تھیں کہ اتنے میں 4 سے 5 خواتین آئیں اور ڈاکٹر پر حملہ کرتے ہوئے اسے مارنے پیٹنے لگیں۔ ڈاکٹر کے بال بھی کھینچے گئے، کپڑے پھاڑنے کی کوشش بھی کی گئی، اور ڈاکٹر کے سٹیتھوسکوپ سے ہی گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کارروائی
پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹرز کی تنظیم کی جانب سے اسپتال کے ڈائریکٹر کو خط لکھتے ہوئے واقعے کی مذمت کی گئی اور ہسپتال میں موجود سکیورٹی گارڈز کو نوکری سے فارغ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔








