عہدہ ملا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا: انڈین امریکن پال کپور
امریکی نامزد معاون وزیرخارجہ کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے لیے امریکہ کے نامزد معاون وزیرخارجہ پال کپور نے کہا ہے کہ اگر ان کی توثیق کی گئی تو وہ پاکستان سے سکیورٹی تعاون میں اضافہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن رکن کیلئے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا
تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انڈین امریکن پال کپور نے سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران یہ بیان دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان بچت فیسٹیول میں 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کی، عوام کا اعتماد اور دعائیں حکومت کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں: عظمیٰ بخاری
جنوبی ایشیا کی صورتحال
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا حال ہی میں سنگین تنازع سے بال بال بچا ہے اور اگر وہ اس عہدے پر فائز ہوتے ہیں تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کے لیے کام کریں گے۔
صدر ٹرمپ کی نامزدگی
واضح رہے کہ پال کپور کو صدر ٹرمپ نے نامزد کیا ہے، اور اگر سینیٹ نے ان کی توثیق کی تو وہ عہدے سے مستعفی ڈونلڈ لو کی جگہ لیں گے۔








