شوہر کو ہنی مون پر قتل کرانے والی دلہن گرفتار، قتل کی وجہ سامنے آگئی
مدھیہ پردیش میں دلہن پر الزام
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک نئی نویلی دلہن پر ہنی مون کے دوران اپنے شوہر کو قتل کروانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.60 روپے اضافے کا امکان
پولیس کی کارروائی
پولیس کے مطابق ہنی مون کے دوران شوہر کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون نے خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم معذوراں اور ہمارا طرز عمل
شکایت اور تحقیقات
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے والدین نے پولیس کو شکایت درج کروائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ دُلہن کو یا تو قتل کردیا گیا ہے یا اغوا کرلیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس نے لڑکی کو تلاش کرنا شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کس لئے ظلم ہے دہشت ہے یہاں پر یارو۔۔۔
واقعے کی تفصیلات
اب پولیس نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ 25 سالہ سونم راگھوونشی نے 30 سالہ شوہر راجہ کے قتل کے لیے کرائے کے قاتل بھرتی کیے، جوڑا شادی کے بعد ہنی مون پر شمال مشرقی ریاست میگھالیہ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے
شادی کا پس منظر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 11 مئی کو اندور میں ہوئی تھی، راجہ کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ 'ان کی شادی 4 ماہ قبل ہوئی تھی، یہ ایک ارینج میرج تھی، دونوں بہت خوش تھے اور شادی سے پہلے یا بعد میں ان کے بیچ کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا'۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے فٹ نہیں، فواد چوہدری
لاپتا ہونے کا واقعہ
جوڑا 20 مئی کو میگھالیہ کے لیے روانہ ہوا، ہنی مون کے چوتھے روز دونوں لاپتا ہوگئے۔ پولیس نے تلاش شروع کی اور 20 مئی کے ایک ہفتے بعد راجہ کی تشدد زدہ لاش ملی، اس کا گلا کاٹا گیا تھا، جبکہ اس کا والٹ، سونے کی انگوٹھی اور چین لاپتا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پاس پانی روکنے یا بہاؤ میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں: کمشنر انڈس واٹر
خاندان کا دفاع
لڑکی کے والد دیوی سنگھ نے بیٹی کے دفاع میں کہا کہ 'میری بیٹی بے قصور ہے اور وہ یہ سب نہیں کر سکتی'۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا بے نقاب
پولیس کے بیان
دوسری جانب دُلہن سونم غائب تھی، لیکن منگل کی صبح میگھالیہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سونم نے اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 71 کلوگرام منشیات وصول کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا
مزید گرفتاریوں کی اطلاعات
پولیس کے مطابق 3 دیگر مشتبہ افراد کو بھی رات گئے چھاپوں میں گرفتار کیا گیا، ان افراد کا تعلق راجہ اور سونم کی آبائی ریاست مدھیہ پردیش سے بتایا گیا ہے۔
معلومات کے ذرائع
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سونم نے شادی کے تین دن بعد اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر راجہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق سونم نے اپنے پریمی راج کشواہا کے ساتھ چیٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم نہیں کرسکتی اور نہ ہی وہ اسے پسند کرتی ہے۔








