آئی پی ایل جیتنے والی فرنچائز مالکان کا ٹیم فروخت کرنے پر غور، قیمت سامنے آگئی

رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ میں حادثہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ میں بھگڈر کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کے باعث مالکان نے فرنچائز کو فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبعیت خراب ہوئی تو کرینہ کپور نے کیا کیا؟

مینجمنٹ کا رد عمل

بلوم برگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 18 سال بعد اپنا پہلا انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ٹائٹل جیتنے اور چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ میں ہلاکتوں اور ایف آئی آر درج ہونے کے بعد فرنچائز مالکان نے ٹیم کو جزوی یا مکمل فروخت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، کونسی 2 ٹیمیں باہر ہوئیں؟ جانئے

فرنچائز کی مستقبل کی منصوبہ بندی

رائل چیلنجرز بنگلور کے موجودہ مالکان (Diageo Plc) ہیں، جو جزوی طور پر یا مکمل طور پر فروخت کرنے کے خواہشمند ہیں جس کیلئے مالکان ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت بھی کررہے ہیں، اگرچہ ابھی تک فرنچائز کی قیمت سے متعلق کوئی باضابطہ معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مالکان فرنچائز کی مکمل فروخت کیلئے 2 ارب ڈالر (تقریباً 16 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد) تک کی قیمت کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ کے نزدیک کارحادثہ، تلاشی لینے پر ڈگی سے ایک شخص برآمد، یہ دراصل کون تھا؟ موٹروے پولیس کا بیان آگیا۔

تاریخی پس منظر

واضح رہے کہ 2008 میں کنگ فشر ائیر لائنز کے کرتا دھرتا وجے مالیا نے رائل چیلنجرز بنگلور کو خریدا تھا تاہم مالیا کے قرض میں ڈوبنے کے بعد (Diageo Plc) فرنچائز کے مالک بن گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کا اجلاس، پوپ فرانسس کے انتقال پر ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی

واقعے کی سنگینی

رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چناسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

تاہم واقعہ میں ہلاک افراد کی اموات پر پولیس نے ایف آئی آر فرنچائز پر درج کرلی ہے جبکہ وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ نکھل سوسالے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈی این اے انٹرٹینمنٹ نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 3 سٹاف ممبران اور منتظمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اس سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت نہیں کہا جاسکتا، خواجہ آصف

معاونت اور عوامی تاثرات

ہلاکتوں کے بعد عوامی غم و غصہ کم کرنے کیلئے فرنچائز نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب مطالبہ سامنے آیا تھا کہ فرنچائز پر کم از کم 2 سال کی پابندی عائد لگائی جائے، وکٹری پریڈ میں بھگڈر مچنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر انتظامیہ اور کرناٹک حکومت کی اجتماعی ناکامی قرار دیا جارہا ہے، واقعہ کی تحقیقات ہوتی ہیں اور فرنچائز کے خلاف شواہد ملتے ہیں تو رائل چیلنجرز بنگلور پر بھی پابندی لگنے کا سخت فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

پہلے سے موجود پابندیاں

اس سے قبل چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلر پر 2016، 2017 کے ایڈیشن میں پابندی لگائی گئی تھی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...