عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
عالمی سونے کی قیمت
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 3345 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا
پاکستان میں سونے کی قیمت میں تبدیلی
رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 2 ہزار 554 روپے ہوگیا۔
پچھلے دن کی قیمتوں میں کمی
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اور فی اونس نرخ میں 61 ڈالر کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔