والدہ کے انتقال کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی: شاہد حمید
شاہد حمید کی ماضی کی مشکلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کے مقبول اداکار شاہد حمید نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے محض 14 سال کی عمر میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، اہلکار برطرف، متعدد کنکشنز منقطع
زبردست وِد وصی شاہ میں گفتگو
ڈان کے مطابق شاہد حمید نے حال ہی میں پروگرام ’زبردست وِد وصی شاہ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری
والد کی سختی اور اداکاری کا آغاز
اداکار نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کے والد کو معلوم نہیں تھا کہ وہ اداکاری کررہے ہیں، جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سخت ردِعمل دیا اور انہیں بہت مارا۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر ریلوے کا بڑا اقدام، پانچ سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
ذاتی زندگی کا صدمہ
انہوں نے بتایا کہ فلم ’گھرانہ‘ میں والدہ کی وفات کا منظر ان کی ذاتی زندگی سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل زندگی میں بھی جب میں اسکول سے واپس آیا اور جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو میری والدہ کی وفات ہوچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ: آئی سی سی کی درخواست پر محسن نقوی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کر لیا
پہلے صدمے کا اثر
شاہد حمید کے مطابق اس وقت ان کی عمر صرف 9 سال تھی لیکن وہ لمحہ آج تک ان کے ذہن میں تازہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کی موت کا انہیں اس قدر گہرا صدمہ ہوا تھا کہ انہوں نے 14 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس صدمے کو بھلا نہیں پارہا تھا اور ہر شخص میں ماں جیسی ممتا تلاش کرنے لگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسکینڈلز اور میڈیا کی تنقید
ایک سوال کے جواب میں شاہد حمید نے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے اسکینڈلز کو چھپانے کی کوشش نہیں کی اور میڈیا میں ان کے حوالے سے جو خبریں آئیں، ان میں سے صرف چالیس فیصد درست تھیں۔
غلط فہمیاں اور تجربات
انہوں نے کہا کہ کئی بار ان کے بارے میں غلط باتیں پھیلائی گئیں، جیسے پانی کے گلاس کو شراب کا گلاس قرار دیا گیا، جو کہ سراسر غلط تھا۔ شاہد حمید نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں ورزش کے بعد پانی پی رہا تھا، وہاں ایک صاحب بھی موجود تھے جنہوں نے گلاس کے ساتھ میری تصویر کھینچ لی اور یہ خبر پھیلا دی کہ میں نے شراب پینی چھوڑ دی ہے، حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور اس خبر کی وجہ سے کئی لوگوں کی میرے بارے میں رائے خراب ہوگئی، جس کا مجھے افسوس ہے۔








