حکومت سندھ بجٹ میں الیکٹرک ٹیکسیز اور سکوٹرز کیلئے فنڈز مختص کرے گی: شرجیل میمن
سندھ حکومت کا ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے مالی سال 26-2025 میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مزید الیکٹرک بسوں کی خریداری، الیکٹرک ٹیکسیوں اور سکوٹرز کے لیے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی میرے بچوں کے لیے کھانا لایا کرتے تھے، سینیٹر فلک ناز چترالی
اجلاس کی تفصیلات
ڈان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زامین، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر کمال دیو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومرو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اقتدار جانے کے بعد اہلیہ بھی چھوڑنے کو تیار، بشار الاسد کی اہلیہ نے روسی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کردی
منصوبوں کا جائزہ
اجلاس میں پیپلز بس سروس، ای ویسکوٹرز اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ صوبے کے مختلف مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو تشدد اور دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے، شرمیلا فاروقی
مالی سال 25-2024 کے منصوبے
صوبائی وزیر کو مالی سال 25-2024 کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، بتایا گیا کہ مختلف سرمایہ کار پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بس سروسز کا آغاز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، مسلم لیگ ق کا “یوم تشکر” منانے کا اعلان
بی آر ٹی پروجیکٹس کی صورتحال
اجلاس کو بتایا گیا کہ یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پُل پر کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد افتتاح متوقع ہے جبکہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکی نیشنز کپ: پاکستان آج سیمی فائنل میں فرانس کے مدمقابل
سندھ حکومت کی جانب سے عزم
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول دوست اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم نے ای وی بسیں، پیپلز بس سروس جیسے کامیاب منصوبے شروع کیے ہیں اور اب انہیں کراچی کے ہر کونے تک پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سیاسی جماعتوں کو عدالتی نوٹس دئیے جائیں
نئی بسوں کی آمد اور چارجنگ سٹیشنز
انہوں نے بتایا کہ نئی بسوں کی کھیپ جلد کراچی پہنچے گی اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد ہر شہری کو سستی اور جدید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں فائرنگ، جے یو آئی رہنما حافظ گل زخمی
چینی کمپنی کے ساتھ تعاون
چینی کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ (سی ایچ جی) کے صدر دفتر ووہو چین کے حالیہ دورے میں شرجیل میمن نے اعلان کیا تھا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ای وی چارجنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، کمپنی نے صوبے بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر نصب کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں پر غور کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا
ای وی چارجنگ سٹیشنز کی دستیابی
حال ہی میں چین کے شہر وہو میں چینی آٹوموبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ایک چارجنگ سٹیشن قائم کیا جائے گا۔
مقامی روزگار کے مواقع
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ اقدامات صرف ماحولیاتی تحفظ کے لیے نہیں بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی اہم ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں ای وی منی ٹرکوں کی اسمبلنگ فیکٹری بھی قائم کی جا رہی ہے۔








