ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان
علیمہ خان کی گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر سہیلی کے بھائی نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
عدالتی صورتحال
علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی مرتبہ ذیابیطس کے پیدائشی مریض بچوں کیلیے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ لانچ کر دیا گیا
عمران خان کی قید
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے عمران خان نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ اب تحریک روک نہیں سکتے، ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر لیڈر ہیں، ملک میں جیت لا رہے ہیں اور مضبوط بھی کررہے ہیں: فیصل واوڈا
ججز پر دباؤ
اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشر ہے، ہم ججز کو یکجہتی دکھا رہے ہیں لیکن یہ بھی ان کو کافی نہیں پڑ رہی۔
آگے کا لائحہ عمل
علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھنا ہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گے کس طرح بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروایا جائے گا۔








