موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں دو مجرموں کو 22، 22 سال کی سزا
موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں سزا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو مجموعی طور پر 22، 22 سال کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ ایسے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ، ڈی آئی خان، گھوٹکی اور ننکانہ صاحب میں حادثات، 12 افراد جاں بحق، 42 زخمی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی کارروائی
ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع شرقی کی عدالت نے گلشن اقبال کے علاقے میں شہری سے موبائل چھیننے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان ایڈون اور شہباز کو مجموعی طور پر 22، 22 سال قید کی سزا سنادی۔
پولیس کی کارروائی
ملزمان کو پولیس، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے۔ پراسکیوشن کے مطابق پیٹرولنگ پر موجود پولیس پارٹی نے مشکوک موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔








