معروف بالی ووڈ اداکار نے نریندر مودی کو بے شرم، بے رحم اور سنگدل شخص قرار دے دیا۔

پرکاش راج کی نریندر مودی پر تنقید
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فلموں کے معروف ولن پرکاش راج نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بے شرم، بے رحم اور سنگ دل شخص قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 70 بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہ، ملزم کے خلاف درج ساتویں مقدمے میں مالک مکان بھی نامزد
ادبی فیسٹیول میں گفتگو
پرکاش راج کی جانب سے حال ہی میں بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایاناڈ میں منعقد ہونے والے ادبی فیسٹیول میں کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کپور خاندان کی ملاقات کا حوالہ
ویاناڈ لٹریچر فیسٹیول کے ایک سیشن میں پرکاش راج سے پوچھا گیا کہ کچھ عرصہ قبل نریندر مودی نے کپور خاندان سے ملاقات کی لیکن ان ہی دنوں وہ منی پور میں ہونے والے فسادات رکوانے کے لیے متاثرہ علاقے نہیں گئے، اس معاملے کو وہ کیسے دیکھتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک کیلئے عمران خان کے حکم کا انتظار ہے: علی امین گنڈاپور
پرکاش راج کا جواب
پرکاش راج نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "پہلے تو یہ جان لیں کہ کپور خاندان سے اداکار خاندان ہے، جس سے ایک اداکار نے ملاقات کی، وزیر اعظم ان سے نہیں ملے۔" انہوں نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر منی پور کسی دوسرے ملک میں ہوتا تو شاید نریندر مودی دکھاوے اور ڈرامے کی خاطر وہاں جاتے لیکن وہ اپنے ملک کے علاقے میں نہیں گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے لاہور ٹینس چیمپئن شپ: مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ ہارون زاہد کی شاندار شروعات
وزیر اعظم پر سخت تنقید
اداکار کا کہنا تھا کہ "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمارے پاس ایک ایسا شخص وزیر اعظم ہے، جس کا کوئی وژن، مقصد اور لائحہ عمل نہیں ہے۔" پرکاش راج نے نریندر مودی کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں بے شرم، بے حس، بے ضمیر اور سنگ دل شخص بھی قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس بے رحم، سنگ دل اور بے شرم وزیر اعظم ہے، جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ پرکاش راج کی جانب سے نریندر مودی کے خلاف استعمال کی گئی سخت زبان کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔
زیادہ تر صارفین نے پرکاش راج کو اصل زندگی کا ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ بھلے اسکرین پر ولن بنتے ہوں لیکن حقیقت میں وہ ہی ہیرو ہیں۔ پرکاش راج کو نریندر مودی اور حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سخت حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ نریندر مودی اور اس کے حواریوں کے خلاف کھری کھری باتیں کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔