گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا گیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے، اب وقت ہے کہ معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
پانی کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا ضروری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ ڈیم بننے چاہئیں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا، منی بجٹ نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دیاہے؟ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب
احتجاج کی صورتحال
اُن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور احتجاج کے لئے اسلام آباد نہیں آئیں گے، احتجاجی تحریک کا اس وقت کوئی ماحول نہیں ہے، ریاست مخالف بیانیہ بُری طرح ناکام ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میک اپ پراڈکٹس چکھنے کے حوالے سے مشہور بیوٹی انفلوئنسر اچانک انتقال کرگئیں
پاک بھارت جنگ میں برتری
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی برتری دنیا بھر پر ثابت ہوئی، قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولر بن رہے ہیں، ضروری ہے کہ مقامی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش ،بھائیوں کا بیان ریکارڈ
نان فائلر اور ٹیکس کلیکشن
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نان فائلر گاڑی نہیں خرید سکے گا، بینک سے قرض بھی نہیں ملے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شوگر سیکٹر سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے، چینی کی بوریوں پر اس بار کیو آر کوڈ لگایا گیا، جس سے شوگر سیکٹر میں ٹیکس کلیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔
ایف بی آر کی بہتری
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر بہترین، محنتی اور قابل افسر ہیں، ایک سال میں ایف بی آر میں ٹیکنالوجی لائی گئی جس سے بہتری آئی ہے۔








