صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی انٹرنیشنل توران کپ میں سلور میڈل جیتنے والے قومی ہیرو سجاد حسین اعوان سے ملاقات
صوبائی وزیر کی ریپریزنٹیٹو سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے انٹرنیشنل توران کپ میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی رسہ کشی ٹیم کے کپتان سجاد حسین اعوان سے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج
ملاقات میں موجود افسران
اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر جنرل محمد طارق قریشی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ سہیل شوکت بٹ نے سجاد حسین اعوان کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو دوسری شادی کے لیے کس نے راضی کیا اور سابق شوہر کے ساتھ کیسا تعلق ہے؟ جانئے
کامیابی اور بین الاقوامی مقابلے
انہوں نے کہا کہ سجاد حسین اعوان اور ان کی ٹیم نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ انٹرنیشنل توران کپ میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان سمیت متعدد ممالک کو شکست دے کر سلور اور برونز میڈلز اپنے نام کیے، جو نہ صرف قابلِ فخر ہے بلکہ پاکستان کے مثبت امیج کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری عالمی جنگ ہمارے سر پر، روس خلا میں کیا کر رہا ہے؟ زندہ نوسٹرڈیمس کہلانے والے نجومی کی تہلکہ خیز پیشگوئی
حکومتی عزم اور سپورٹس کی ترقی
سہیل شوکت بٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی مکمل سرپرستی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈیشنل سپورٹس کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور رسہ کشی جیسی روایتی کھیلوں کی ٹیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملنے والی مرد و خاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی
نئی نسل کی مثال
"ہم اپنے ٹیلنٹ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، سجاد حسین اعوان جیسے نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ اور قومی پرچم کے علمبردار ہیں۔ ان کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے"، وزیر سوشل ویلفیئر نے مزید کہا۔
نوجواں کی توانائی اور عزم
انہوں نے اس موقع پر سجاد حسین اعوان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان ہماری نوجوان نسل کی توانائی، جذبے اور عزم کی روشن مثال ہیں۔








