ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے اپنے مالی نقصان کو برداشت کیا ہے۔ اب صورت حال ان کے حق میں ہونا شروع ہو گئی ہے جو بھی سلسلے خراب تھے۔ وہ تیزی سے ان شاءاللہ بہتری کی جانب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بغیر گرین سٹیکر گاڑیاں فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ستاروں کی پوزیشن بدل رہی ہے۔ آپ کا ان حالات میں بڑی حکمت عملی سے چلنے کا مشورہ ہے اور اس وقت تھوڑی سی غلطی بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ اندرون خانہ سازشیں بھی چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: چین نے مچھر کے سائز کا ڈرون تیار کر لیا، اس کی خصوصیات جان کر دنیا حیران
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ خود سے قدم نہ اٹھائیں۔ اللہ پاک سے مدد لے کر چلیں گے تو کامیابی کے سو فیصد امکانات ہیں اور اگر اپنی مرضی کی تو شاید نقصان ہو، اس بات کا خیال ضرور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تقریر سے نئی راہیں ایک نئی تڑپ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی قانونی معاملات مقدمے یا انکوائری وغیرہ کا شکار ہیں وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس وقت مشتری عزت دینے والا ستارہ بحکم اللہ زائچے میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسری جی بی گراس سکائی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنی مرضی سے کام لیں گے تو غلط ہو جائے گا۔ سامنے والے معاملات اور حالات دیکھ کر قدم اٹھائیں گے تو مناسب ہے۔ اس وقت گھر میں بھی آپ کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ لبنان کو جنگ بندی کے معاہدے میں شامل کیا جائے، لبنانی وزیراعظم
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا وہ اللہ کا نام لے کر ایسا کر سکتے ہیں اور اس اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز بھی نہ جانے دیں۔ اچھا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج مکمل طاقت کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگی، نیتن یاہو کا اعلان
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کو اپنے تمام معاملات کو سب سے چھپا کر رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ حسد کی زد میں آ سکتے ہیں اور جو لوگ کسی کے ساتھ کوئی شراکت کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی رک جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے جنرل ژانگ یوشیا کے خلاف تحقیقات شروع، وہ صدر کے بعد فوج کے سب سے بڑے عہدیدار ہیں
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی جکڑن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کا مستقل بندوبست کریں اور آج اپنا صدقہ دیں۔ اصل میں آپ ضرورت سے زیادہ اوپن ہو جاتے ہیں۔ یہ غلطی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کے فورمز پر بھارت کے ’’آبی روئیے‘‘ کو چیلنج کرنا ہوگا، ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے: شیری رحمان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کاروباری حضرات کے لئے کسی جانب سے بڑے فائدے کا امکان ہے اور جس مقصد کے لئے رقم کی ضرورت ہے، ان شاءاللہ اس کا بندوبست بھی ہو سکتا ہے اور ناراض سے صلح بھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے 2 جہازوں نے بحفاظت آبنائے ہرمز پار کرلیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
خود کو پھر اکیلا محسوس کر رہے ہیں جس کی خاطر سب کچھ کیا وہی اپنے نہ رہے۔ اب ایک الگ سے زندگی کی کرنے کی ضرورت ہے اور صرف اللہ پاک کی مدد مانگیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی سے دوبارہ ہاتھ نہ ملانے کا اعلان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
موجودہ نوکری میں شائد کوئی خاص فائدہ نہیں ہے۔ اس لئے تبدیلی کا غور ہو سکتا ہے۔ بعض ایک وقت میں دو مقام پر نوکری کر سکتے ہیں۔ بے روزگار خوشخبری سن سکیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کافی دنوں کے بعد ستاروں کی نحوست نے جان چھوڑی ہے۔ امید ہے کہ اب آپ مشکلات سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور آج شام تک اہم معاملات میں بہتری آ جائے گی، ان شاءاللہ








